پداپلی : ضلع میں موجود تمام دارلمعمرین کو لازمی طور پر رجسٹریشن کروانے کی ضلعی عہدیدار برائے محکمہ بہبود اکیشور راؤ نیمنگل ایک بیان میں اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں معمرین کے لئے رضاکارانہ طور پر قائم کردہ اقامت گاہوں کے نام ” والدین ‘ معمرین کی بحالی و بہبود قانون کے تحت ضلعی د فتر برائے فلاح و بہبود خواتین ‘ اطفال و معمرین ‘ پداپلی میں درخواست داخل کر رجسٹریشن کروالیں۔ غیر رجسٹر شدہ تنظیموں پر سخت کاروائی کی جائیگی اور ان پر 25 ہزار روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس سے متعلقہ درخواست اور دیگر تفصیلات کے لئے 08728223993’ 7337352442 فون نمبرات پر رابطہ کریں۔
بھینسہ کا متوطن کانسٹبل
کورونا سے متاثر
بھینسہ۔محکمہ پولیس اے آرمیں بحیثیت کانسٹیبل خدمات انجام دینے والے بھینسہ شہرکے بھٹی گلی کاتقریبًا(49) سالہ متوطن جوضلع مستقرنرمل پرمتعین ہے اورضلع مستقرسے حیدرآباد اور دیگر مقامات پرپولیس ٹپال منتقلی کی خدمات انجام دیتاہے کوروناسے متاثر پایاگیا۔جسکی سوشل میڈیا پرخبرگشت کرنیکی وجہ سے بھینسہ کی عوام میں خوف ودہشت کاماحول پیداہوگیا۔بھینسہ ایریاہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرکاشی ناتھ نے بتایاکہ مذکورہ اے آرکانسٹیبل طبعیت کی خرابی پرعادل آباد میں کوروناکاٹیسٹ کروایااوراسکے نتائج مثبت برآمدہوئے لیکن بھینسہ کی عوام کوخوف کھانے ضرورت نہیں ہے کیونکہ مذکورہ متاثرہ کانسٹیبل نرمل میں خدمات انجام دیتاہے اوروقتًافوقتًا(دو دن میں)بھینسہ اپنے مکان آیاکرتاتھاتاحال متاثرہ کونرمل سے ہی علاج کیلیئے آئیسولیشن مرکزمنتقل کردیاگیا۔