داعش سربراہ کی موت اہم کارروائی : نتن یاہو

   

یروشلم ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے داعش لیڈر ابوبکر البغدادی کی موت کا صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ البغدادی کی موت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ اسرائیلی فضائی پٹی کا دورہ کرتے ہوئے بنجامن نتن یاہو نے فوجی ریڈیو پر براڈکاسٹ کئے گئے اپنے ریمارک میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف یہ لڑائی جاری رہے گی ۔