داعش کی رکن شمیمہ بیگم کا بیٹا فوت وکیل کا بیان

   

لندن ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی نژاد لندن کی طالبہ شمیمہ بیگم جس نے دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کیلئے برطانیہ سے فرار ہوکر شام پہونچ گئی تھی اس کا بیٹا پناہ گزین کیمپ میں فوت ہوگیا ۔ اس کے خاندان کے وکیل نے سوشیل میڈیا پر آن لائن پیام میں بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ شمیمہ بیگم مشرق وسطیٰ کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم ہے جہاں اس کا بیٹا فوت ہوگیا ۔ شمیمہ بیگم اپنی برطانیہ واپسی کی جدوجہد کررہی تھیں ۔ وہ برطانوی شہری ہیں جبکہ اس کا بیٹا بھی برطانوی شہرت کا حامل تھا ۔ اس کے بیٹے کے انتقال کی خبر شمیمہ بیگم کے لندن میں مقیم خاندانی ارکان نے برطانوی ہوم سکریٹری ساجد جاوید کو دی ہے اور انہیں واپس برطانیہ لانے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے ۔ 19 سالہ شمیمہ بیگم کو سکیورٹی بنیادوں پر برطانوی شہریت سے محروم کردیا گیا ہے اور عملاً وہ بنگلہ دیشی شہریت حاصل کرنے کا حق رکھتی ہیں ۔ وکیل نے کہا کہ اولین ذمہ داری یہ ہے کہ میں شمیمہ بیگم کی ہرممکنہ مدد کروں۔