دوجہ ۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے پاکستان سوپر لیگ سیزن 8 کا فائنل جیتنے کے 2 دن بعد ان کے سسر شاہد خان آفریدی بھی فاتح کپتان بن گئے۔ دوحہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنزکے درمیان کھیلا گیا جو شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے7 وکٹ سے جیت لیا۔ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر147 رنز بنائے جس کے بعد ایشیا لائنز نے ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔فاتح ٹیم کیلئے سری لنکا کی جوڑی تلک رتنے دلشان اور تھرنگا نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 10 اوورس میں 115 رنز کی پارٹنر شپ پہلی وکٹ کیلئے بنائی ۔ دلشان نے 58 رنز جبکہ تھرنگا نے صرف 28 گیندوں میں 57 رنز اسکور کئے ہیں۔