دبئی : پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی نگرانی میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے انتہائی جدید JF-17 تھنڈر بلاک-3 لڑاکا طیارے فضائی صنعت کے باوقار دبئی ایئر شو 2023 میں ورسٹائل سپر مشاق طیاریسمیت شرکت کر رہے ہیں۔دو سال کے وقفے سے ہونے والا دبئی ایئر شو دنیا بھر کے ہوا بازی کے دلدادہ دفاعی اور کمرشل صنعت کے نمائندوں کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کرنے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔پی اے ایف کے مطابق، میگا فضائی میلہ 13 نومبر سے 17 نومبر تک جاری رہے گا اور یہ پہلی بار JF-17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی ایک بین الاقوامی ایئر شو میں نمائش کا موقع فراہم کررہاہے، جو پاکستان کی جدت اور ہوا بازی میں بہترین کارکردگی کے عزم کی علامت ہے۔