دبئی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئندہ سال 2023 تک 118 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے لگے گا۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 30 ستمبر 1960 کو ہوا تھا۔ مڈل ایسٹ ایئرلائنز کے طیارے نے پہلی اڑان بھری تھی۔اس موقع پر تین ہزار افراد گاڑیوں اور بسوں سے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ گھوڑوں اور اونٹوں پر بھی لوگ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ 62 برس بعد دبئی ایئرپورٹ نے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنالی ہے۔ 2018 میں ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی۔دبئی نے ایک چھوٹے سے ایئرپورٹ سے اپنی ترقی کا سفر شروع کیا تھا اور چندعشروں کے دوران سیاحت، تجارت، فنڈنگ اور ہوابازی کے حوالے سے اب پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔