دبئی : ایکسپو 2020 کو ورلڈ کپ کے شائقین کے لئے فین سٹی میں تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ ورلڈ دیکھنے کے لئے امارات پہنچنے والے شائقین کو ایک بہت بڑی اسکرین کے ساتھ انٹرٹینمنٹ زون سے لطف اٹھانے کا موقع میسر آسکے۔منتظمین کے مطابق ورلڈ کے دنوں میں اس طرح کے دو زون قائم ہوں گے ایک جوبلی پارک میں قائم کیا جائے گا ور دوسرا ‘ ڈیلکس ایکسپیرئنس ‘ میں منظم کیا جائے گا۔اس کی ٹکٹ 8 ڈالر کی ہو گی اور بہترین میزبانی کا اہتمام ہو گا۔’ تاہم بتایا گیا ہے کہ ابھی ٹکٹیں فروخت نہیں کی جارہی ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت اس کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شروع ہوگی۔ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کا داخلہ مفت ہو گا۔جوبلی پارک میں میز پر کھیلی جانے والی گیمز کا اہتمام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کئی گیمز ہوں گی۔ چہروں پر پینٹنگز اور موسیقی کے لئے ڈی جے کا اہتمام ہوگا۔دس ہزار سے مہمانوں کو کھانے کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔ پینے پلانے کا بھر پور اہتمام کیا جائے گا۔ یہ سلسلہ شام پانچ بجے شروع ہوا کرے گا اور رات بارہ بجے تک جاری رہا کرے گا۔ الواسل کا آغاز 3 دسمبر سے ہو گا۔ یہ مہمانوں کے لئے وی آئی پی میزبانی کے تجربات کا حامل ہو گا۔ اس کا اہتمام آئیکونک ڈوم آف ایکسپو سٹی کے تحت ہو گا۔ اس کی طرف سے چار جمبو سائز سکرینوں کا اہتمام کیا جائے گا جن پپر ورلڈ کپ کے میچ دکھائے جائیں گے۔ میچ کے علاوہ تمام گرافکس بھی ہمراہ ہوں گی۔قومی ترانے بجنے اور پرچم لہرانے کی تقریبات دکھائی جانے کے علاوہ میچ کے اختتام پر دیگر انٹرٹینمنٹس کا بھی اہتمام ہو گا۔ کم از کم 2500 مہمانوں کے لئے بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے گا۔ کھلنے کا وقت شام چھ بجے ہو گا۔