دبئی سیاحت کیلئے دنیا کا بہترین شہر برقرار

   

دبئی : دبئی کو مسلسل دوسرے سال سیاحت کیلئے دنیا کے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔ سیاحت کیلئے دنیا کے دس بہترین شہروں کا انتخاب سامنے آیا ہے ، دبئی کو ایک بار پھر سیاحت کیلئے دنیا سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ لندن تیسرے ، روم چوتھے اور پیرس کا پانچواں نمبر ہے ۔جزیرہ کریٹ یونان چھٹے ، کانکون ساتویں ، مراقش آٹھویں ، ڈومینیکن ریپبلک نویں اور استنبول بالترتیب ابتدائی دس شہروں میں شامل ہے۔جہاں آپ ٹیکنالوجی، قدامت پسندی، فطری خوبصورتی، برف، سمندر، پہاڑی، جنگلی حیات غرض کہ ہر قسم کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ سیاحت کیلئے معروف ادارے ٹرپ ایڈوائزر نے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تجزیوں کی بنیاد پر ان شہروں کو 2023کیلئے بہترین سیاحتی مقامات قرار دیا ہے ۔