دبئی سے 174 مسافروں کے ساتھ دوسرا چارٹرڈ طیارہ امرتسر پہنچا

   

Ferty9 Clinic

امرتسر۔ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے دبئی میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو دبئی سے واپس لانے کے لئے ‘سربت دا بھلا ٹرسٹ’ کے ذریعہ بھیجا گیا دوسرا چارٹرڈ طیارہ منگل کے روز 174 مسافروں کو لے کر امرتسر کے گرو رام داس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے ہزاروں ہندوستانیوں کو واپس لانے کیلئے سربت دا بھلا ٹرسٹ نے چارٹرڈ ہوائی جہاز بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت دوسرا طیارہ آج 174 مسافروں کے ساتھ امرتسر واپس آیا۔ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر ایس پی سنگھ اوبیرائے نے منگل کے روز کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے عرب ممالک میں پھنسے ہزاروں ہندوستانی ملک واپس آنے کے منتظر ہیں۔