دبئی میں غیرملکی خاتون کی سوٹ کیس میں بند لاش برآمد‘ ملزم گرفتار

   

دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے علاقے دیرا میں قائم پام آئی لینڈ پل کے نیچے ایک سوٹ کیس میں بند لاش ملی، جس کی شناخت 32 سالہ فلپائنی خاتون اینالیزآر ایل نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا جس کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہاہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی پولیس کے سی آئی ڈی افسران نے قتل کے بنیادی ملزم کو ہور الانز کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا، پولیس نے ملزم کی شناخت کو مخفی رکھا اور نام ایم این اے بتایا ہے جبکہ ملزم قتل کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ملزم کا تعلق پاکستان سے ہے ، پولیس کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے پاس وزٹ ویزا تھا اور وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ فلیٹ میں رہتی تھیں جس کے بارے میں گمان ہے کہ وہ ا±ن کا بوائے فرینڈ ہے۔ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اپنے وزٹ ویزا کی تجدید کیلئے مزید پیسوں کا مطالبہ کررہی تھیں جس پر اس نے انکار کردیا تھا۔ اینالیزا نے اس سے قبل بھی اپنے وزٹ ویزا کی تجدید کے لیے 600 درہم ادھار لیے تھے تاہم پیسوں کے انکار پر بحث نے طول پکڑ لیا اور ملزم نے کپڑے کے ٹکڑے سے خاتون کا گلا گھونٹ دیا۔ملزم نے لاش کو ایک سوٹ کیس میں بند کر کے اسے پام ا?ئی لینڈ کے پ±ل کے نیچے پھینک دیا۔