دبئی میں لاپتہ اسرائیلی شہری کی نعش مل گئی

,

   

دبئی : دبئی میں لاپتہ اسرائیلی مذہبی رہنما کی نعش مل گئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقتول یہودی ربی زوی کوگن کے پاس یورپی ملک مالدووا کی شہریت بھی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر اور اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ربی زوی کوگن کی نعش مل گئی ہے۔اسرائیلی اور اماراتی حکام نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہیکہ کوگن کا قتل ایک مجرمانہ اور یہود مخالف دہشت گردی کا واقعہ ہے۔زوی کوگن نے مالدووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔