شارجہ: یورپی شہری کو دبئی میں معروف کمپنی کی پتلون کی چوری مہنگی پڑگئی۔ عدالت نے قید وجرمانہ کا حکم سنا دیا۔یورپی شہری کو 1375 درہم قیمت والی پتلون پسند آگئی تھی۔ اس نے کاؤنٹر پر شرٹ کی قیمت 575 درہم ادا کردی اور پتلون بیگ میں چھپا کر شاپنگ سینٹر سے باہر نکل آیا۔ شاپنگ سینٹر کے نمائندے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یورپی شہری پسندیدہ پتلون لے کر چینجنگ روم میں جاکر پتلون بیگ میں ڈال لی اور شرٹ چیک کرنے کے بعد باہر آیا اور کاؤنٹر پر اس نے صرف شرٹ کی قیمت ادا کی اور باہر نکل گیا۔ دبئی کورٹ نے الزام ثابت ہوجانے پر یورپی شہری کو ایک ماہ قید اور مسروقہ پتلون کی قیمت ادا کرنے کاحکم دے دیا۔ یورپی باشندے نے پولیس اسٹیشن میں چوری کی واردات کے حوالے سے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا۔