ابوظہبی ۔ 6 ڈسمبر (ایجنسیز) دبئی کا Ciel ہوٹل اب دنیا کا سب سے بلند ہوٹل بن گیا ہے، جس کی اونچائی 377 میٹر اور 82 منزلیں ہیں۔آرکیٹیکٹ یحییٰ جنت کے مطابق یہ ہوٹل ایک بے قاعدہ، مثلث نما زمین پر تعمیر کیا گیا ہے، جسے انہوں نے ’’بہت چیلنجنگ پروجیکٹ‘‘ قرار دیا۔فرسٹ گروپ کے CEO راب برنز نے کہا کہ ان کی ابتدا میں یہ نیت نہیں تھی کہ دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بنایا جائے، لیکن جیسے جیسے سہولیات بڑھتی گئیں، عمارت کی اونچائی بھی بڑھتی گئی۔