دبئی کے جوڑے کی برج خلیفہ میں پارٹی 73 لاکھ روپئے خرچ کردیئے

   

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شامی جوڑے نے اپنے پیدا ہونے والے بچے کی جنس کا پتہ چلنے پر فرط مسرت سے برج خلیفہ پر رشتہ داروں اور دوستوں کیلئے شاندار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس پارٹی کیلئے 73لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔ اس جوڑے کو جب پتہ چلا کہ ان کا ہونے والا بچہ لڑکا ہے تو یہ لوگ خوشی سے جھوم اٹھے اور دنیا کے سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر جشن کی تقریب منعقد کی۔ اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔