دبئی : گولڈن اقامہ حاصل کرنے والی نرسوں کا اظہار تشکر

   

ابوظہبی ۔ 17 مئی (ایجنسیز) متحدہ عرب امارت کے ادارہ امور صحت سے منسلک متعدد نرسوں کو انکی مثالی خدمات پر حکومت کی جانب سے گولڈن اقامہ جاری کرنے کے احکامات صادر ہونے پر نرسوں نے انہیں اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق ولی عہد دبئی نائب وزیر اعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دبئی صحت میں مثالی خدمات انجام دینے پر نرسوں کو ’گولڈن اقامہ‘ جاری کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ لطیفہ ہسپتال میں گزشتہ 24 برس سے نرس کے طورپر خدمات انجام دینے والی فاطمہ محمد الحسن کا کہنا تھا کہ ’شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے گولڈن اقامہ جاری کرنے کے احکامات صادر کیے۔ دبئی ہسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس ھلا الصایغ کا کہنا تھا کہ جب یہ خبر ملی کہ مجھے بھی گولڈن اقامہ جاری کیا جارہا ہے تو میرے لیے بے انتہا خوشی کا باعث بنی جس نے ہماری قدر و منزلت میں اضافہ کردیا۔ گزشتہ 22 برس سے دبئی جنرل ہسپتال کی نرس جیوتی براسا نراج کا کہنا تھا ’ گولڈن اقامہ حقیقی معنوں میں ہماری طویل خدمات کا صلہ ہے۔ سجاتا کوناٹ نے اس خبرپر اپنے درے عمل میں کہا گولڈن اقامہ ہمارے لیے ہی نہیں بلکہ اس پیشے سے مخلص ہونے والوں کے لئے بھی ایک اعزاز ہے‘۔