دباؤ اور خوف محسوس کرتا ہوں:دھونی

   

نئی دہلی۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کیپٹن کول کے نام سے مشہورہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی میدان پر کھیلتے وقت دباو اور خوف محسوس کرتے ہیں۔دھونی نے ایم فور کو اپنی حمایت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ایم فور ایک پہل ہے جو کھیلوں میں بہتر کارکردگی کے لئے ذہنی مضبوطی پروگرام پیش کرتا ہے۔سابق ہندوستانی کرکٹر سبرامنیم بدری ناتھ اور شرون کمار ایم فور کے بانی ہیں۔کرکٹ کے میدان سے تقریبا ایک سال سے باہر کیپٹن کول نے کہا کہ جب میں بیٹنگ کے لئے جاتا ہوں تو پہلی 5-10 گیند کھیلنے پر مجھے دباومحسوس ہوتا ہے۔مجھے بھی تھوڑا ڈر لگتا ہے اور ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔اس سے بچا کیسے جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹی پریشانی ہے لیکن ہم کوچ سے یہ بات بولنے میں بھی ہچکچاتے ہیں ، تو کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان بہتر تعلقات ہونا بیحد ضروری ہے، چاہے کوئی بھی کھیل ہو۔ ہندوستان میں مجھے لگتا ہے کہ یہ تسلیم کرنا بڑا مسئلہ ہے کہ ذہنی پہلووں میں کچھ کمزوری ہے، لیکن ہم عام طور پر اسے ذہنی بیماری کہتے ہیں۔ایم فور کے مطابق دھونی نے یہ بیان مختلف کھیلوں کے کوچز سے بات چیت کے دوران دیا جو لاک ڈاون ہونے سے پہلے منعقد کیا گیا تھا۔ذہنی حالت کوچ کی اہمیت پر دھونی نے کہا کہ ذہنی کنڈشننگ کوچ 15 دنوں کے لئے نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اگر یہ 15 دن کے لئے ہو گا تو لوگ صرف اپنا تجربہ ہی شئیر کر سکتے ہیں۔