سماجی خدمت کا عزم ، مسائل کو حل کرنے کا تیقن ، عوام سے گھر گھر ملاقات
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بلدی حلقہ دبیر پورہ تلگو دیشم پارٹی کے امیدوار محمد احمد نے حلقہ کے رائے دہندوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ انہیں سائیکل کے نشان پر اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ حلقہ میں طویل عرصہ سے زیر التواء ترقیاتی کاموں کو انجام دے سکے اور حلقہ کی عوام کے مسائل مشکلات کو دور کرسکے ۔ انہوں نے اپنے حریف پارٹی امیدواروں پر الزام عائد کیا کہ اس حلقے سے ماضی میں کامیاب ہونے والوں نے حلقہ میں ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے اور کبھی بھی عوام کے لیے دستیاب نہیں رہے لہذا 22 جنوری کو رائے دہندے صبح 7 بجے تا شام 5 بجے کے اندر اپنا اور رشتہ داروں و دوست و احباب کے قیمتی ووٹوں کو سائیکل کے نشان پر دیں اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ امیدوار محمد احمد نے اس بات کا تیقن دیا کہ وہ ہمیشہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے دستیاب رہیں گے اور بلدیہ حیدرآباد سے زیر التواء کاموں کی تکمیل کے علاوہ جدید ترقیاتی کام کروائیں گے ۔۔