نارائن کھیڑ : رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے آج ایم ایل اے کیمپ آُس میں نارائن کھیڑ منڈل کے مواضعات سے تعلق رکھنے والے ایس ٹی ، ایس سی طبقہ سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین کو کلیان لکشمی اسکیم کے تحت منظور شدہ چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکو مت تلنگانہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔ انتخابات سے قبل عوام سے کئے گیء وعدوں کی تکمیل حکومت کررہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے شروع کردہ تمام اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نارائن کھیڑ ، زیڈ پی ٹی سی لکشمی رویندر نائیک ، ٹی آر ایس قائدین محمد غوث ، رمیش چوہان اور دیگر موجود تھے ۔