درخواست گزار کو انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کی ہدایت

   

: بندھوا مزدوری معاملہ :
نئی دہلی۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے منگل کے روز بہار اور اتر پردیش میں تین اینٹ بھٹوں سے کم از کم 187 بندھوا مزدوروں کی آزادی اور باز آبادکاری کے معاملے میں درخواست گزار کو قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس ایل ناگیشورا راؤ کی سربراہی والی بنچ نے سماجی کارکن زاہد حسین کی درخواست نمٹا تے ہوئے انہیں این ایچ آر سی جانے کی ہدایت دی۔عدالت عظمی نے کہا کہ این ایچ آر سی ملک بھر میں بندھوا مزدوروں کے تحفظ اور باز آبادکاری کیلئے مخصوص ہدایات جاری کرسکتا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اگر درخواست گزار کو کمیشن سے ریلیف نہیں ملے تو اسے دوبارہ درخواست دائر کرنے کی آزادی ہوگی۔بنچ نے حکومت بہار سے کہاکہ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ ریاستی حکومت کی توجہ اس وقت مہاجر مزدوروں پر ہے لیکن یہ بھی خیال رکھنا چاہئے کہ بندبھوا مزدوروں کو کم سے کم اجرت یقینی بنانا لازمی ہے ۔