درزیوں،نائیوں اور دھوبیوں کو مالی امداد کی اسکیم

   

چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد۔10جون( ّسیاست ڈاٹ کام)اے پی کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے درزیوں،نائیوں اور دھوبیوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی اسکیم کا آغاز کیا۔اس اسکیم کے تحت 2.47لاکھ استفادہ کنندگان کو دس ہزار روپئے کی رقم فراہم کی جائے گی۔اس طرح 247کروڑروپئے کی رقم راست طورپر ان کے بینک کھاتوں میں جمع کروائی جائے گی۔ بینکرس کو استفادہ کنندگان کی جانب سے قبل ازیں لئے گئے قرض کی رقم کو منہا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔3اگست کو جب اسکولس دوبارہ کھل جائیں گے تو ودیا دیوینا کٹ فراہم کئے جائیں گے جن میں یونیفارمس کے تین جوڑے ،جوتے ،جرابیں،کتابیں اوربیگس شامل ہیں۔جگن نے کہا کہ ہم اسکولس کے طلبہ کویونیفارمس کے تین جوڑے کیلئے کافی کپڑا فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی 3468کیلومیٹر طویل پدیاترا کے دوران انہوں نے عوام کے کئی طبقات کی مشکلات دیکھی اور پسماندہ طبقات کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔