درس مثنوی پر حافظ محمد صابر پاشاہ کا خطاب

   

حیدرآباد۔ خطیب و امام مسجد حج ہاوز مولانا ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے درس مثنوی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا روم علوم فقہ ‘ منقولات ‘ مناظرہ اور مجادلہ میں مہارت تامہ رکھنے والے عالم تھے ۔ دنیا کے بڑے بڑے علما آپ سے فتوی لینے آتے تھے لیکن جب انہوں نے حضرت سلطان شمس تبریزی کی صحبت اختیار کی تو قال کی دنیا سے نکل کر حال کی دنیا میں قدم رکھا ۔ حلقہ تدریس ختم کردیا ۔ فتوی نویسی بند کردی اور دنیا کو صاحب حال کرنے کیلئے مثنوی تحریر کی ۔ مولالانا صابر پاشاہ نے اپنے درس میں مولانا روم اور ان کی مثنوی کے تعلق سے سیر حاصل خطاب کیا ۔