دروازوں کے ہینڈل بھی کورونا وائرس پھیلنے کا سبب

   

٭ چین کے شہر ووہان سے پھیلا مہلک کورونا وائرس وقت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے علاقوں کو پریشان کرتا جارہا ہے۔ چونکہ چین ترقی یافتہ ملک ہے۔ وہاںبے شمار ملکوں کے لوگ آتے جاتے ہیں۔ اس لئے کئی بیرونی شہری اس وائرس سے کم یا زیادہ متاثر ہوگئے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جیسے ہی وہ اپنے وطن پہنچے ، وہاں وہ اس وائرس کو ساتھ لے گئے۔ یہ دیکھتے ہوئے ہر ملک میں حکام نے ایرپورٹ سے ہی چین سے آنے والوں کو الگ تھلگ رکھتے ہوئے ان کی طبی جانچ کرانی شروع کردی ہے۔ اس وائرس سے اس حد تک احتیاط برتنا ہے کہ دروازوں کے ہینڈل اور ہینڈ ریل بھی وائرس کو منتقل کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ اس لئے دستانوں کا استعمال مناسب ہے۔