دروناچاریہ بھوپندر دھون کی ایل جی اور سی ایم سے اپیل

   

نئی دہلی : دروناچاریہ بھپندر دھون نے دہلی کے جم آپریٹروں اور ان کے منسلک تمام ملازمین کے بھوک مری کی حالت تک پہنچ جانے پر دہلی کے لیفٹننٹ گورنر اور چیف منسٹر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان سرگرمیوں کو جلد ہی چالو کرنے سے متعلق ہدایت جاری کی جائے ۔طویل عرصہ سے کوئی اقتصادی سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ مایوس ہیںاور انکی مالی مدد کاکوئی انتظام نہیں ہے ۔ دھون نے یہ بھی کہا کہ ان جموں کی بدولت لوگ اپنی امیونٹی کو مضبوط رکھ سکتے ہیں لہذا یہ ایک ایسی سرگرمی ہے جسے عوامی مفاد میں جلد شروع کیا جانا چاہئے۔ددھون نے امید ظاہر کی کہ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر اور وزیراعلی اس طرف فوری طورپر توجہ دیں گے اور یہ سرگرمیاں بلاتاخیر چالو کردی جائیں گی جس سے بھکمری کی دہلیز پر پہنچی جم صنعت کو راحت ملے گی۔