نئی دہلی: نو منتخب صدر دروپدی مرمو آج ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کا حلف لیں گی۔ دروپدی مرمو آج پندھویں صدرِ جمہوریہ کے بطور حلف لیں گی۔ ملک کی 10ویں صدر ہوں گی جو 25 جولائی کو حلف لیں گی۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔ پرسنل منسٹری نے حلف برداری کی تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں کچھ سرکاری عمارتوں کو دوپہر 2 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ تقریب کے پیش نظر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر بھی روک دی جائے گی۔