درگا پور میںبی جے پی وترنمول کانگریس ورکروں میںجھڑپ

   

کولکتہ ۔2فروری(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی کے درگا پور کی ریلی سے عین قبل کل رات بی جے پی اور ترنمو ل کانگریس کے ورکروں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔وزیرا عظم مودی آج دوپہر درگا پور میں ریلی سے خطاب کررہے ہیں۔بی جے پی کے جنرل سیکریٹری سیانتانو باسو نے کہا کہ کل رات ترنمول کانگریس کے ورکروں کے حملے میں کئی بی جے پی ورکر زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکر س وزیر اعظم کے پوسٹر کو ہٹارہے تھے ۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے بی جے پی کے ورکروں کوریلی میں جانے سے روک رہے تھے ۔دوسری جانب ترنمول کانگریس نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ورکروں نے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویر سیاہی پھینک رہے تھے ۔دونوں پارٹیوں نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے ورکرس زخمی ہوگئے ہیں۔پولس نے بتایا کہ انہیں شکایت ملی ہے وہ جانچ کررہے ہیں۔