درگاہ اجمیر شریف کیلئے راہول گاندھی کی طرف سے چادر کا نذرانہ

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس شریف کے موقع پر کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بصد عقیدت و احترام اجمیر کی درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کیلئے چادر کا نذرانہ روانہ کیا ۔ راہول گاندھی نے یہ چادر نئی دہلی میں پارٹی قائدین کے حوالے کی جو اسے اجمیر شریف پہونچ کر درگاہ شریف پر پیش کرینگے ۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید کے علاوہ راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ ، ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائیلٹ کے علاوہ سینئر لیڈر سلمان خورشید اور دیگر بھی موجود تھے ۔ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کیلئے وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ ہفتہ وزیر اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی کے ذریعہ چادر کا نذرانہ اجمیر روانہ کیا تھا ۔ جہاں عالم اسلام کے صوفی بزرگ کی عرس تقاریب جاری ہیں ۔تقاریب عرس میں ملک بھر سے عقیدت مند اجمیر شریف پہونچ رہے ہیں ۔ عرس شریف جمعرات کو منایا جائیگا ۔