درگاہ بڑا پہاڑ پر زائرین کو سخت تکالیف اور مشکلات کا سامنا

   

وقف بورڈ کو سالانہ 3.5 کروڑ کی آمدنی، سہولیات صفر کے مماثل،زائرین سہولیات کے منتظر
اسپیکر اسمبلی کی ہدایت پر ٹنڈر برخاست ، بورڈ کے ذریعہ خدمات کی انجام دہی کے دوران غلوں کی چوری

نظام آباد :درگاہ بڑا پہاڑ سید سعداللہ حسینی کے ٹنڈر 9 اور 23 ؍ نومبر کو طلب کئے گئے تھے لیکن کوئی بھی ٹنڈر میں حصہ لینے سے انکار کردیا ۔ کیونکہ اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی درگاہ کو آنے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ٹنڈر طلب کرنے اور وقف بورڈ کے عہدیداروں سے خواہش کی ہے لیکن وقف بورڈ کی جانب سے دو مرتبہ ٹنڈرس طلب کئے گئے تھے اور اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کی اطلاع کے بعد کوئی بھی ٹنڈرس میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں ہے بڑے پہاڑ درگاہ سید سعداللہ حسینی ؒ کی درگاہ ورنی منڈل کے جلال پور میں واقع ہے ۔یہ پوچارام سرینواس ریڈی کے حلقہ میں آتی ہے اور پوچارام سرینواس ریڈی بڑے پہاڑ پر زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خواہشمند ہے دو سال قبل بھی گتہ داروں کی من مانی اور زائرین کو ہراساں کرنے پر وقف بورڈ کی نگرانی میں انتظامات کو انجام دیا تھا بڑا پہاڑ درگاہ سے وقف بورڈ کو سالانہ3.50 کروڑ سے زائد آمدنی حاصل ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی سہولتیں نہیں کے برابر ہے اور زائرین کے ساتھ لوٹ کھسوٹ کا معاملہ کیا جارہا ہے ۔ فاتحہ خوانی ، چادر کیلئے ہزاروں روپئے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور گتہ دار کا عملہ درگاہ کے اطراف و اکناف رہتے ہوئے زائرین کو پریشان کرتے ہوئے پوچارام سرینواس ریڈی کو اس بات کا علم ہونے پر انہوں نے زائرین کے ساتھ ہراساں بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وقف بورڈ کی نگرانی میں چلانے کی خواہش کی ہے جمعرات اور جمعہ کے روز ہزاروں افراد زیارت کیلئے نہ صرف تلنگانہ بلکہ آندھرا پردیش ، مہاراشٹرا ، کرناٹک کے کئی اضلاع سے زائرین آتے ہیں اور ہر دن کم ازکم 200 سے زائد بکرے کی نیاز کی جاتی ہے اور وقف بورڈ کے عہدیداروں کو ہر بات کا علم ہونے کے باوجود بھی ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیا ہے کیونکہ کنٹراکٹر اور وقف بورڈ کے عملہ کے ملی بھگت سے ہی یہ سارے معاملات کو انجام دینے کی شکایت بھی عام ہے ۔ ٹنڈر میں کوئی بھی حصہ نہ لینے کے بعد گتہ دار کی معیاد کے بعد گذشتہ ایک ہفتہ سے درگاہ کے انتظامات وقف بورڈ کی نگرانی میں انجام دئیے جارہے ہیں اور وقف بورڈ کی جانب سے یہاں پر جو غلہ ہے یہ غلہ کا بھی دو دن پہلے سرقہ کیا گیا اس بارے میں وقف انسپکٹر عبدالساجد سے دریافت کرنے پر بتایا کہ اس خصوص میں ورنی پولیس کو بھی شکایت کردی گئی ہے اے سی پی بودھن نے بتایا کہ سرکل انسپکٹر کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے گی ۔ وقف بورڈ کے عہدیداروں کی لاپرواہی اور بڑا پہاڑ پر بنیادی مسائل کو حل کرنے میں وقف بورڈ ناکام نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے زائرین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ زائرین کی جانب سے وقف بورڈ سے اس بات کا مطالبہ کیا جارہا ہے کہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرتے ہوئے بنیادی مسائل کو حل کریں ۔