درگاہ سے5لاکھ روپیوںکے نذرانہ کی رقم چرا لی گئی

   

گلبرگہ : واڑی ریلوے جنکشن سے قریب واقع حاجی سرور درگاہ شریف میں ایک مقفل صندوق میں ڈالی جانے والی 5لاکھ روپیوںکی نذرانہ کی رقم چرالی گئی ہے ۔اس درگاہ کی زیارت اور سالانہ عرس میںشرکت کے لئے ہر سال پچاس ہزار سے زیادہ لوگ شرکت کرتے ہیں ۔ اس بار کروانکی وبا کے سبب عرس تقاریب منسوخ کردی گئی تھیں ۔ لیکن معتقدین نے درگاہ کے نذرانہ کے ڈبہ میں اپنی جانب سے نذرانوں کی رقک ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا ۔ مقامہافرادکا کہنا ہے کہ درگاہ شریف کے اندر رات میںبسیرا کرنے والے افراد میں سے ہی کسی نے نذرانہ کی رقم ڈالنے کا صندوق توڑ کر ایک ہفتہ کے اندر جمعہونے والی پانچ لاکھ روپیوںسے زائد رقم چرا لی ہے