درگم ورشاکر کو بسٹ اسٹاف نرس کا ایوارڈ

   

سرپور ٹاون ۔ سرپور ٹاون سے 20 کلومیٹر کی دوری پر کوٹالہ منڈل کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں اسٹاف نرس کی خدمت انجام دینے والی محترمہ درگم ورشا کو حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں ریاستی وزیر ہیلتھ ہریش راؤ کے ہاتھوں عالمی نرس ڈے کے موقع پر درگم ورشا کی میڈیکل و عوامی خدمات کی ستائش تہنیت پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بیسٹ اسٹاف نرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محترمہ درگم ورشا کو ک بھی آصف آباد ڈسٹرکٹ بیسٹ اسٹاف نرس ریاستی وزیر ہیلتھ ہریش راؤ کے جانب سے ایوارڈ دیے جانے پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اسٹاف اور عوام کی جانب سے مبارکبادی پیش کی گئی۔