دریائے جمنا کی سطح میں اضافہ

   

نئی دہلی: اروند کیجریوال نے راجدھانی میں جمنا کے پانی کی سطح میں اضافہ کیلئے ہریانہ حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔کجریوال نے ٹویٹ کیاکہ “مرکزی آبی کمیشن نے آج رات جمنا کے پانی کی سطح 207.72 میٹر تک پہنچنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ مرکز سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور ہریانہ حکومت سے اس بات کو یقینی بنائے کہ جمنا کے پانی کی سطح مزید نہ بڑھے ۔