حیدرآباد11جنوری(یو این آئی) آندھرا پردیش دریائے کرشنا میں پانچ طلبہ غرق ہوگئے ۔یہ واقعہ ضلع کرشنا یتوروگاوں کے قریب پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ طلبہ کی عمر12تا14برس کے درمیان ہیں جو پیر کی شام سے لاپتہ تھے ۔ان کے والدین اور رشتہ داروں نے تلاش شروع کی تھی تاہم ان کو ان کے کپڑے اور سائیکل دستیاب ہوئی ۔یہ بچے والدین کو اطلاع دیئے بغیر روانہ ہوئے تھے ۔رات دیر تک واپس نہ ہونے پر والدین ؤ رشتہ داروں نے تلاش کا کام کیا۔ کپڑے و سائیکل دریاکے کنارے پائے جانے پر غوطہ خوروں کی مدد سے ان کو نہر میں تلاش کیاگیا۔بعد ازاں پولیس بھی وہاں پہنچی۔این ڈی آرایف نے لاشوں کو باہر نکالا ۔ واقعہ پر علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔