منچریال ۔ ضلع منچریال کے کوٹہ پلی منڈل کے گاؤں ایرائی پیٹ کے قریب واقع دریائے گوداوری میں ایک کشتی جس میں سات افراد سوار تھے جو دریا میں نہانے کیلئے آرہے تھے اُلٹنے سے دو افراد غرقاب ہوگئے ۔ پانچ افراد کو بچالیا گیا ۔ یہ بات چنور رورل سی آئی مسٹر ناگاراجو نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ دو غرقاب افراد میں سے ایک راج کمار کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ جبکہ دوسرے غرقاب شخص کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماہر تیراکوں نے تلاشی مہم تیزی سے جاری رکھی ہے اور بہت جلد دوسرے شخص کو بھی تلاش کرلیا جائے گا۔
ٹریکٹر الٹ جانے سے ڈرائیور برسر موقع ہلاک، ایک شخص شدید زخمی
بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ میں رات کے دوران غیر قانونی ریت کی منتقلی پر ٹراکٹر الٹ جانے کے باعث موضع بنڈہ رنجل سے تعلق رکھنے والا ٹراکٹر ڈرائیور سریش برسر موقع ہلاک ، تاڑکول موضع سے تعلق رکھنے والا ایک شخص راجو شدید زخمی نظام آباد دواخانہ منتقل کیا ۔ تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ کے حدود میں واقع مانجرا ندی جہاں سے کئی دنوں سے غیر قانونی ریت کی منتقلی کی جارہی تھی لیکن کل رات ایک ٹراکٹر ریتی کی منتقلی کرنے کے دوران ایک کھڈے میں اتر جانے سے ٹراکٹر الٹ گیا ۔ جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سریش موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ ایک شخص شدید زخمی کے باعث نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کردیا گیا۔