دس روزہ آرٹ نمائش

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بین الاقوامی سطح پر شہرت کے حامل چار ہندوستانی آرٹسٹس کے گروپ #16/622 Collective کی جانب سے ایک دس روزہ نمائش یہاں شہر میں اسٹیٹ آرٹ گیلری ، روڈ نمبر 1 ، کاوری ہلز ، جوبلی ہلز حیدرآباد پر منعقد کی جائے گی ۔ اس نمائش کا افتتاح 9 فروری کو شام 6 بجے ہوگا اور یہ 18 فروری تک جاری رہے گی اور یہ عوام کے لیے صبح 10 تا 6 بجے شام کھلی رہے گی اور اس میں داخلہ مفت رہے گا ۔ 30 سال سے کم عمر کی یہ چار خواتین جن میں حیدرآباد سے للیتا بنڈارو ، گرگاؤں سے پرگیہ بھارگوا ، بنگلورو سے اپرجیتا واسودیو اور سنگاپور سے وکی اروندھن شامل ہیں ، یہ دس روزہ آرٹ نمائش منعقد کررہی ہیں ۔۔