نرمل میںضلع ٹرانسپورٹ آفیسر اجئے کمار ریڈی کی صحافیوں سے بات چیت
نرمل: ریاست تلنگانہ میں غیر مجاز طور پر چلائی جانے والی بسوں ودیگر گاڑیوں کی محکمہ حمل ونقل(ٹرانسپورٹ) کے عہدیداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جاریہ ماہ کے دوران خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اور اس خصوصی مہم کے دوران عہدیداران محکمہ حمل ونقل(ٹرانسپورٹ) نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔اس طرح ضلع نرمل میں بھی محکمہ حمل ونقل( ٹرانسپورٹ)کے ذریعہ بے شمار گاڑیوںکو ضبط کرلیا گیا ہے جو ریاستی سطح کی اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم کے نگرانی میں کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع نرمل کے ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر کے اجے کمارریڈی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو اپنی گاڑیوں یا بسوں کو سٹرک پر چلاتے ہیں لیکن اس کا ٹیکس دیئے گئے وقت کے مطابق نہیں ادا کرتے ہیں تو انہیں ٹیکس کی رقم سمیت دگنی رقم تنقیح کے دوران پکڑ لیئے جانے کے بعد ادا کرنا پڑے گا ورنہ اس گاڑی کو ضبط کرلیا جائیگا ،اجے ریڈی نے کہا کہ وہ سٹرکوں پر اپنی گاڑیوں کو چلانے سے قبل اسکے دستاویزی ثبوتوں کو اچھی طرح جانچ لیں اور کسی نوعیت کی کاغذات میں کمی پیشی ہوں تو اسے درست کروالیں ،چاہے آرسی ہو یا لائسینس یا ٹیکس انشورنس تمام کو درست کروالیں دیگر صورت میںریاستی ٹیم کے تنقیح کے دوران پکڑے جانے پر بھاری جرمانے اداکرنا پڑے گا ۔اجئے ریڈی نے کہا کہ تمام گاڑیوں کے مالکین کو اطلاع دی جاتیہے کہ وقت پر تمام چالانات وٹیکس فٹنس تمام کو اپ ڈیٹ رکھیں دیگر صورت میں دوران چیکنگ ان غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی گاڑیوں کو فوری طور پرضبط کرلیا جائیگااور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔