نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے دن جموں و کشمیر سے متعلق مسوداتِ قانون کی پارلیمنٹ میں منظوری کو پارلیمانی جمہوریت کیلئے جشن کا موقع قرار دیا اور کہا کہ عوام اب زنجیروں سے آزاد ہوگئے ہیں۔ مفادات حاصلہ نے انہیں یہ زنجیریں پہنا رکھی تھیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے ہم تمام کو متحدہ جدوجہد کرنی ہوگی اور مجھے انتہائی خوشی ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام بھی دیگر ہندوستانی عوام کے ساتھ اس سلسلے میں متحد ہوگئے ہیں۔
