دستور ہند انتہائی مقدس دستاویز : کشن ریڈی

   

حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ دستور ہمارے لئے ایک انتہائی مقدس دستاویز ہے۔ دستور ہر وقت سرزمین کا اعلیٰ ترین قانون ثابت ہوا ہے جو ہندوستان کے اتحاد اور ہندوستانیوں کے وقار کی ترجمانی کرتا ہے۔ کشن ریڈی نے یوم دستور کے موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں اس دستاویز کا جشن مناتے ہوئے فخر کرنا چاہئے۔