دستوری دفعات کو حذف کرنے کی مخالفت : نیشنل کانفرنس

   

سرینگر 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس نے آج کہا کہ پارٹی ریاست کو خصوصی موقف دینے والے دستوری دفعات کو حذف کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریگی ۔ نیشنل کانفرنس نے اپنے چار گھنٹے طویل اجلاس میں اس پر غور کیا ۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے بعد پارٹی ترجمان نے کہا کہ ان کی پارٹی چاہتی ہے کہ کشمیری عوام میں اعتماد بحال کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے حکمت عملی کے ذریعہ نمٹا جانا چاہئے ۔