دسمبر میں روسی صدر پوتن کا دورۂ ہند

   

ماسکو، 3 اکتوبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن دسمبر کے آغاز میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیلئے ہندوستان آئیں گے ۔ پوتن کے اس دورے میں کچھ اہم معاہدے ہونے کی امید ہے ، پوتن کا ہندوستان کا یہ دورہ تقریباً چار برسوں بعد ہو رہا ہے ۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا کہ پوتن کے ہندوستان دورے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پیسکوف نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ روس کے خاص تعلقات ہیں اور روس انہیں بہت اہمیت دیتا ہے ۔

نیٹو پر روسی حملوں کی تیاری محض بکواس: پوٹن
ماسکو: 3 اکٹوبر ( ایجنسیز) روسی صدر نے نیٹو پر روس کے حملوں کی تیاری کو بکواس قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپ کی فوجی تیاریوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ وہ اس رجحان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔روسی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوابی اقدامات فوری اور تیز ہوں گے۔روسی شہر سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپی ملک جو کہہ رہے ہیں وہ خود بھی اس پر یقین نہیں رکھتے کہ روس حملہ کرے گا۔روسی صدر نے کہا کہ اگر وہ واقعی اس پر یقین رکھتے ہیں تو یا تو وہ انتہائی نااہل ہیں یا پھر وہ صرف بیایمان ہیں۔