متعلقہ عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، بھونگیر میں جائزہ اجلاس کا انعقاد
بھونگیر /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر پامیلا ستپاتھی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کے لیے مناسب انتظامات کریں۔انہوں نے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں دسویں جماعت کے امتحانات کے انتظامات سے متعلق عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات 3 اپریل تا 13 اپریل صبح 9.30 سے 12.30 بجے منعقد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے 267 ہائی اسکولوں میں، 9059 طلباء امتحان تحریر کررہے ہیں جس کیلئے ضلع میں51 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہے۔اسی طرح 4 فلائنگ اسکواڈ کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کو بغیر کسی تکلیف کے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ امتحانی مراکز میں امتحان سے پہلے اور بعد میں صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ طب کے عہدیدارنے ہر امتحانی مرکز پر او آر ایس پیکٹ اور ہیلتھ کٹس کودستیاب رکھے۔ ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پیشگی کارروائی کے ساتھ روٹ میپ تیار کرکے تیار ہوجائیں تاکہ طلباء بغیر کسی تکلیف کے وقت پر امتحان میں شرکت کرسکیں۔کلکٹر نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بلا تعطل برقی سربراہی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں چوٹ اوپل ریونیو ڈویڑنل آفیسر اوپیندر ریڈی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے نارائن ریڈی، اسسٹنٹ کمشنر آف ایجوکیشن ایگزامینیشن کرشنا ریڈی، محکمہ واٹر ڈرینج ای ای لکشمن، آر ٹی سی ڈی ایم سرینواس گوڈ، محکمہ ڈاک کے افسر بھومیا، ٹاؤن سی آئی جگدیشور ریڈی، ڈاکٹر ونود، ٹرانسکو ڈی ای سرینواسچاری، ایس ٹی او وجیدی۔ علی، گنگا راجن، عہدیداران موجود تھے۔