دسہرہ کے بعد آبائی مقامات سے شہر واپسی کے دوران مشکلات

   

حیدرآباد۔13 ۔اکٹوبر(سیاست نیوز) دسہرہ کی تعطیلات آبائی مقامات میں گذارنے کے بعد شہر واپس ہونے والوں کو ریاست کی شاہراہوں پر شدید مشکلات اور گھنٹوں ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ دسہرہ کی تعطیلات آج اختتام کو پہنچ رہی ہیں اور 14 اکٹوبر سے اسکول و کالجس کی کشادگی کے علاوہ دفاتر وغیرہ معمول کے مطابق کام کریں گے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اتوار کو آخری تعطیل کے سبب واپس ہورہی ہے تو ایسی صورت میں شاہراہوں پر ٹریفک کی گہماگہمی دیکھی جانے لگی ہے۔ حیدرآباد۔ وجئے واڑہ شاہراہ پر ٹریفک جام کے مسائل دو یوم قبل پیدا ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں نیشنل ہائی وے اتھاریٹی نے ٹول گیٹ کی تعداد میں اضافہ کیا تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کیا جاسکے اور واپس ہونے والی ٹریفک کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ اس کے باوجود بھی اس شاہراہ پر ٹریفک جام کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اسی طرح ورنگل ۔ حیدرآباد شاہراہ پر گڈور ٹول گیٹ کے قریب آج سہ پہر سے ہی ٹریفک جام رہی اور شہر واپس ہونے والی ٹریفک کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔3