مشہور ٹی وی سیریل ’’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘‘ کی مقبولیت میں سب سے اہم حصہ بننے والی دشا وکانی نے آخر کار شو کو الوداع کہہ دیا ہے۔ دیابین کے کردار کو مقبول بنانے والی دشا کے ماں بننے کے بعد شو میں ان کے بنے رہنے پر کافی عرصہ سے قیاس لگائے جارہے تھے۔ وہ دوبارہ سیریل کی شوٹنگ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ خبر ہے کہ دشا نے پروڈیوسرس سے فیس کے ساتھ ساتھ وقت اور تاریخوں کی بھی شرطیں رکھی تھی، لیکن پروڈیوسر ان کی شرطوں کو پورا نہیں کرسکے۔ آخر کار نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں طرف سے بھی اس معاہدہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور دشانے دیابین کے کردار سے خود کو ہمیشہ کے لئے دور کرلیا اور سیریل تارک مہتہ کا الٹا چشمہ کو پوری طرح الوداع کہہ دیا۔