دعاؤں کی طاقت نے مجھے نئی زندگی دی: پاکستانی ماڈل ونیزہ احمد

   

لاہور ۔ 27؍اکتوبر ( ایجنسیز ) پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات اور دعاؤں کی طاقت کے بارے میں بات کی ہے۔ونیزہ احمد طویل عرصے تک پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں شامل رہیں، بعدازاں بطور اداکارہ بھی مقبول ہوئیں، وہ حال ہی میں ایک پروگرام میں انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے دکھ بھرے پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔اپنی بیماری کے حوالے سے ونیزہ احمد نے کہا کہیک سفر کے دوران سر میں مسلسل درد، نظر کی دھندلاہٹ اور یادداشت کم ہونے لگی، جب ٹسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ مجھے میننجائٹس ہے، علاج کے دوران کینسر سیلز بھی سامنے آئے۔ میں نے انکار کیا مگر ایک دوست نے مجھے دعاؤں کی ایک کتاب دی۔ میں نے خاموشی سے وہ دعائیں پڑھنا شروع کردیں، ایک ماہ بعد جب دوبارہ ٹسٹ ہوا تو رپورٹ بالکل صاف تھی کوئی کینسر نہیں تھا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دعا کی طاقت تھی۔ونیزہ احمد نے مزید کہا کہ بعد میں میں نے تحقیق کی تو جانا کہ قرآنی آیات میں شفا ہے، قرآن کی تلاوت خود ایک روحانی علاج ہے۔ میں ایمان رکھتی ہوں کہ مجھے قرآن کی برکت سے شفا ملی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اب زندگی کے ہر لمحے کو شکر کے ساتھ گزارتی ہیں اور دوسروں کو بھی دعا اور صبر کی طاقت پر ایمان رکھنے کا مشورہ دیتی ہیں۔