دفاعی چمپئن راڈوکانو اور اوساکو پہلے راؤنڈ میں شکست

   

نیویارک۔ لیجنڈری کھلاڑی وینس ولیمزکو یو ایس اوپن میں مسلسل دوسری مرتبہ پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دفاعی چمپئن ایما راڈوکانو اور خواتین کے سنگلز میں ایک اور سابق چمپئن نومی اوساکا بھی پہلے راؤنڈ میں آگے بڑھنے میں ناکام رہیں۔ جون میں اپنی 42 ویں سالگرہ منانے والی وینس کو شائقین کی طرف سے اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی کہ آرتھر ایسز اسٹیڈیم میں اس کی چھوٹی بہن سرینا کو ملی اور سات بارکی گرانڈ سلام چمپئن راست سٹوں میں ہار گئیں۔اس میچ میں وینس کو ایلیسن وین یوٹوانک سے 6-1، 7-6 (5) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاں سرینا نے سبکدوش ہونے کی بات کی ہے، وینس نے ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔وینس 2020 سے پہلے کبھی بھی یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں باہر نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال اس ٹورنمنٹ میں حصہ نہیں لیا تھا۔دریں اثنا راڈوکانو پہلے راؤنڈ میں ہارنے والی صرف تیسرے یو ایس اوپن چمپئن بن گئے۔ انہیں ایلیس کارنیٹ نے 6-3، 6-3 سے شکست دی۔راڈوکانو نے گزشتہ سال یو ایس اوپن میں بطور کوالیفائر حصہ لیا تھا اور وہ چمپئن بننے میں کامیاب رہی تھیں لیکن اس بار کارنیٹ کے سامنے ان کی ایک نہ چل سکی۔یو ایس اوپن میں دو خطابات جیتنے والی اوساکا بھی راست سٹوں میں ہار گئیں۔ انہیں آدھی رات کے بعد ختم ہونے والے میچ میں آسٹریلین اوپن رنر اپ ڈینیئل کولنز کے خلاف 7-6(5), 6-3 سے شکست ہوئی۔سابق عالمی نمبر ایک اوساکا کو بھی اس سال کے فرنچ اوپن میں پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے وہ رینکنگ میں 44 ویں نمبر پر چلی گئیں۔ کولنز کے خلاف اس میچ سے پہلے ان کا ریکارڈ 3-0 تھا لیکن اس مرتبہ انہیں 19 ویں سیڈ کے خلاف ایک بھی موقع نہیں ملا۔