حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) ایس ایس سی طلبہ کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ تلگو کوئسچن بینک کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر روزنامہ سیاست، صفدریہ گرلز ہائی اسکول، ہمایوں نگر اور سیاست کے بائنڈنگ شعبہ سے ربط پیدا کرتے ہوئے ایس ایس سی تلگو کوئسچن بینک 2021-22 حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم اسکول کا لیٹر پیش کرنا ہوگا۔ اسی طرح طلباء و طالبات اپنے بونافائیڈ سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے بھی تلگو کوئسچن بینک حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات جناب سید انیس الدین چیلنج گروپ آف انسٹی ٹیوشن ساہتیہ ٹرسٹ حیدرآباد نے بتائی۔