دفعہ 370، مسئلہ ایودھیا آر ایس ایس اجلاس کے اہم موضوعات

   

پشکر ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ذرائع نے کہا کہ آر ایس ایس کے یہاں اپنی ملحقہ تنظیموں کے ساتھ منعقد شدنی رابطہ اجلاس میں جموں و کشمیر کا خصوصی موقف سے متعلق دستوری دفعہ 370 کی تنسیخ، وادی کی تازہ ترین صورتحال اور ایودھیا میں رام مندر کے ایجنڈہ کے اہم ترین موضوعات رہیں گے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، دیگر تنظیمی ذمہ دار اور بی جے پی کے کارگذار صدر جے پی نڈا بھی اس تین روزہ ’’سمنوئے بیٹھک‘‘ (اجلاس عام) میں حصہ لیں گے۔ آر ایس ایس میں شعبہ تشہیر کے انچارج ارون کمار نے کہا کہ بشمول تحفظ ماحولیات، ملک کے سرحدی علاقوںکی صورتحال اور قومی سلامتی، مختلف مسائل پر غوروخوض اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔