دفعہ370 دہشت گردوں اور علحدگی پسندوں کی ڈھال

,

   

کشمیر ’دہشت زدہ جہنم‘ سے ’ترقی پسند ‘ریاست میں تبدیل :مختار عباس نقوی
ممبئی۔12 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ علحدگی پسند اور دہشت گردوں نے کشمیر کو ’’دہشت زدہ جہنم‘’ میں تبدیل کردیا تھااور اس کے لئے وہ دفعہ 370 کو ایک ڈھال کے طورپر استعمال کیا کرتے تھے لیکن اب اس قانون کی منسوخی کے بعد اس خطہ کی ترقی کا راستہ ہموار ہوگا ۔ انھوں نے مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ۔ انھوں نے بالاکوٹ کے فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قومی سلامتی میں اپنے دشمنوں کو انھیں کے گھر میں مارکر ایک نئے رُخ کا اضافہ کیا ہے۔ نقوی نے فڈنویس کی مہاراشٹرا حکومت کی بدعنوانی اور بدانتظامی کے خاتمے کے لئے ستائش کی جو کانگریس ۔ این سی پی کی سابقہ اتحادی حکومت کا خاصہ تھی ۔ انھوں نے اس پراعتمادی کا اظہار کیا کہ بی جے پی ۔شیوسینا اتحاد کو 21 اکتوبر کے اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر اکثریت حاصل ہوجائے گی ۔ بی جے پی کے سینئر قائد مختار احمد نقوی نے ان خیالات کا اظہار شیوسینا کے مشرقی اندھیری کے امیدوار رمیش لائیکی کی تائید میں منعقدہ دانشوروں ، تاجروں ، ڈاکٹروں اور دیگر شعبوں کی اہم شخصیات کے ساتھ تال میل کے دوران کیا۔