جموں : بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگ کا کہنا ہے کہ دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر سیاحت کا مرکز بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں75 نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا مبارکبادی کے مستحق ہیں۔موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔