دل دورہ پڑنے سے ایک او رآر ٹی سی ملازم کو موت

,

   

حیدرآباد: ملازمت چلی جانے کے خوف سے دل کا دورہ پڑنے سے نلگنڈہ میں آ رٹی سی ملازم کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت محمد جمیل کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ نلگنڈہ ضلع کے رحمت نگر کے ساکن ہیں۔ محمدجمیل نارکٹ پلی ڈپو سے وابستہ تھے۔ہڑتال کے آغاز سے ہی وہ ہڑتال سے جڑے ہوئے تھے۔انہیں ملازمت چلی جانے کا خدشہ لاحق تھا۔

انہوں نے اپنے افراد خاندان کو بھی اس سے آگاہ کیا تھا۔ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دولڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ ان کے افراد خاندان نے ان کی موت کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤکو ذمہ دار قرار دیدیا۔ متوفی کو 50لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی آ رٹی سی ملازمین نوکری سے بیدخل ہوجانے کے خوف سے اموات واقع ہوگئے ہیں۔ آر ٹی سی ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر پچھلے 20دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔