حیدرآباد،23ستمبر(یواین آئی)دل کا دورہ پڑنے کے باوجود بس کے ڈرائیور نے مسافرین کی پرواہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے ٹہرادیا۔اسی دوران دل کے شدید درد کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ اے پی کے دارالحکومت امراوتی کے ٹکالی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔پرائیویٹ ٹراویلس کی بس تلنگانہ کے ضلع کھمم سے اوڈیشہ کے بھونیشور جارہی تھی۔اس واقعہ میں معمولی زخمی چار مسافرین کو اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ دیگر مسافرین محفوظ ہیں۔