دلائی لاما اور تیل کی کمپنیوں کا پی ایم کووڈفنڈ کیلئے عطیہ

   

دھرم شالہ؍ نئی دہلی۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)دلائی لاما نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے اندرون ملک اور سارک اقوام کے مابین ہندوستان کی جانب سے جاری اقدامات کیلئے اپنی تائید و حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے اپنے ٹرسٹ کی طرف سے پی ایم کیرس فنڈ کیلئے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے عطیہ کی رقم کا انکشاف نہیں کیا لیکن یہ بتایا کہ ان کے اسٹاف ممبرس بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔ اس دوران تیل کی کمپنیوں او این جی سی ، آئی او سی اور ایچ پی سی ایل نے مجموعی طور پر 1,031 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔